وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر گہری تشویش کے ساتھ نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپنے احکامات پر عمل درآمد کےلیے 2 ہفتوں کی مہلت دے دی اور ہدایت کی کہ تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی ای فائل پر منتقلی یقینی بنائی جائے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے ای آفس پر جزوی منتقل وزارتوں اور ڈویژنز کو 100 فیصد تک منتقلی کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بارے میں تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو خط لکھ دیا گیا، وزیراعظم اپنے احکامات پر عمل درآمد کا ذاتی طور پر جائزہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق متعدد وزارتیں اور ڈویژنز تاحال مینول فائلنگ سسٹم کا استعمال کررہی ہیں۔ وزیراعظم نے 27 مارچ 2024ء کو سرکاری دفاتر میں ای آفس کے جلد نفاذ کی ہدایت کی تھی۔
وزیراعظم کا احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کا نوٹس
Related Articles
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 31-10-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 31-10-2024
Read Moresports
نیو یارک میراتھون پاکستانی رنر دانش الہٰی کی نمایاں پرفارمنس
Posted in: News, Sportsدنیا کی سب سے بڑی اور چیلنجنگ نیویارک میراتھون میں پاکستان کے رنرز کی پرفارمنس نمایاں رہی۔نیویارک میراتھون میں 36 پاکستانی رنرز نے شرکت کی جن میں سے 12 پاکستانی رنرز اپنی دوڑ 4 گھنٹے سے کم وقت میں مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔دانش الہٰی 3 گھنٹے 26 منٹ اور 50 سیکنڈز کے ساتھ نیو […]
Read More-
ظہیر عباس پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن بن گئے
Posted in: News, Sports -
Post your comments