class="wp-singular post-template-default single single-post postid-17114 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

میگھن مارکل کی 8 برس بعد فلموں میں واپسی

برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی امریکی اداکارہ میگھن مارکل ایک بار پھر اداکاری کی دنیا میں قدم جمانے کے لیے تیار ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل 8 برس بعد ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز کی فلم ’کلوز پرسنل فرینڈز‘ سے اداکاری کی دنیا میں واپس آ رہی ہیں۔ ممکنہ طور پر میگھن فلم میں اپنی شخصیت سے ملتا جلتا کردار ادا کر رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈچز آف سسیکس کو کیلی فورنیا کے شہر پاساڈینا میں فلم کے سیٹ پر دیکھا گیا۔ فلم میں بری لارسن، للی کولنز، جیک کوائیڈ اور ہنری گولڈنگ جیسے معروف فنکار بھی شامل ہیں۔ تاہم فلم کی تفصیلات خفیہ رکھی گئی ہیں۔میگھن مارکل آخری بار 2017 میں نشر ہونے والے ایک امریکی شو میں نظر آئی تھیں، بعدازاں 2018 میں برطانوی شہزادے ہیری سے شادی سے قبل انہوں نےاداکاری اور ماڈلنگ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter