لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں آئی ہوئی خاتون ورکرز نے اداکار طاہر انجم کی پٹائی کردی ہے۔طاہر انجم پنجاب اسمبلی کے باہر سے گزر رہے تھے کہ پی ٹی آئی خاتون ورکرز نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، خاتون نے طاہر انجم کو تھپڑ مارے اور ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے۔پی ٹی آئی کی خاتون ورکر نے الزام لگایا کہ طاہر انجم نے بانی پی ٹی آئی کو دہشت گرد کہا تھا۔اداکار طاہر انجم مسلم لیگ ن کلچرل ونگ پنجاب کے صدر ہیں۔یاد رہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کے داخلی گیٹ پر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ہوا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ کیمپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور مہنگائی کے خلاف لگایا ہے۔
Home / Entertainment, News / لاہور: تھیٹر اداکار طاہر انجم پر پی ٹی آئی خاتون ورکر کا تشدد، کپڑے پھاڑ دیے
لاہور: تھیٹر اداکار طاہر انجم پر پی ٹی آئی خاتون ورکر کا تشدد، کپڑے پھاڑ دیے
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Read Moresports
روہان مصطفی سمیت8 نوجوان پاکستانی کھلاڑی آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے لئے منتخب
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ سیزن 3 میں متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب دبئی میں منعقد ہوا۔رواں سال ٹورنامنٹ میں شریک 6 ٹیموں نے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب جس میں 9 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شاہد اقبال بھٹہ اور ابرار احمد کو چنا ہے […]
Read More
Post your comments