لاہور اور گردونواح میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کےلیے آپریشن جاری ہے، محکمہ تحفظ ماحولیات نے مزید 4 انڈسٹریل یونٹس گرا دیے۔
24 گھنٹوں کے دوران فصلوں کو آگ لگانے پر 17 افراد گرفتار اور 20 لاکھ روپے جرمانے کیے گئے۔ 21 افراد کو نوٹسز اور 20 افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔دھواں دینے والی 234 گاڑیوں کے چالان کیے گئے، 5 لاکھ روپے کے جرمانہ اور 72 گاڑیاں قبضے میں لی گئیں جبکہ لیہ میں 6، شیخوپورہ میں ایک، راولپنڈی میں 4 بھٹے گرادیے گئے۔پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہری اسموگ زدہ کسی بھی سرگرمی کی 1373 پر فوری اطلاع دیں، اسموگ سے بچنا ہر شہری کا حق ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو اپنی اور اپنے معصوم بچوں کی زندگیوں سے مت کھیلنے دیں، اپنا حق استعمال کرتے ہوئے حکومت کا ساتھ دیں۔
Post your comments