class="wp-singular post-template-default single single-post postid-10340 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

خیبر، سیکورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 10 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے، آپریشن رات کو کیا گیا ،علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمے کیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 23 اور 24 فروری کی درمیانی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانےکا پتہ لگایا، سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمےکے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسزپاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter