class="post-template-default single single-post postid-6311 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اسرائیل کا شام پر بڑے فضائی حملے کا دعویٰ

شام پر اسرائیل نے بڑا فضائی حملہ کیا ہے، اس بات کا دعویٰ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے کیا گیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملہ شام میں دمشق کے اطراف میں کیا گیا ہے ۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے 15 سے زائد حملے کیے ہیں۔شامی میڈیا نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے مسیاف شہر کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔شامی میڈیا کے مطابق یہ حالیہ مہینوں میں شام پر ہونے والے سب سے بڑے اسرائیلی حملے ہیں، ان صہیونی حملوں میں سائنسی تحقیقی مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں 3 شہریوں سمیت 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ڈائریکٹر شامی سرکاری اسپتال مسیاف کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں جاں بحق افراد عام شہری تھے۔شامی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں شامی فضائی دفاع نے کچھ میزائلوں کو مار گرایا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter