نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی نگراں وزیر خارجہ علی باقری سے رابطہ کیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاک ایران وزرائے خارجہ میں آج ٹیلی فونک رابطہ ہوا، یہ رابطہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر ہوا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ 31 جولائی کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / ایران اسرائیل کشیدگی: اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ
ایران اسرائیل کشیدگی: اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ


Weekly E Paper

Article
امریکہ کا یکطرفہ سیزفائر — ایک سیاسی شکست نامہ. محمد حسن مسعود
Posted in: Article, Newsبین الاقوامی تعلقات کی دنیا میں ہر بیان، ہر خاموشی، اور ہر لفظ اپنی ایک الگ زبان رکھتا ہے۔ کبھی ہتھیار خاموش ہوتے ہیں، مگر مفاہمت شور مچاتی ہے؛ اور کبھی ایک “سیزفائر” کا اعلان دراصل شکست کی دستخط شدہ دستاویز بن جاتا ہے۔ آج ہم تاریخ کے ایسے ہی ایک اہم لمحے پر کھڑے […]
Read Moresports
عثمان خواجہ غزہ کے معاملے پر فلسطینیوں کے حق میں ڈٹ گئے
Posted in: News, Sportsآسٹریلیا کے کرکٹر عثمان خواجہ غزہ کے معاملے پر فلسطینیوں کے حق میں ڈٹ گئے، نوکری سے برخاست صحافی سے یکجہتی کے لیے اس کے چینل کو انٹرویو دینے سے انکار کر دیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عثمان خواجہ نے غزہ کے حق میں بولنے کی وجہ سے صحافی کو نوکری سے نکالنے والے ادارے کو […]
Read More
Post your comments