بھارتی حکومت نے فرانس سے 26 رافیل طیارے خریدنے کی منظوری دیدی۔ نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ کےلیے خریدے جانے والے طیاروں کی مالیت 640 ارب روپے سے زائد ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رافیل طیاروں کے معاہدے پر آئندہ چند ہفتوں میں دستخط متوقع ہیں، معاہدے میں 22 ایک نشست والے اور 4 دو نشستوں والے رافیل طیارےشامل ہوں گے۔ معاہدے پر دستخط کےلیے فرانسیسی وزیر دفاع کا دورہ بھارت متوقع ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی بحریہ کے پاس فی الوقت 36 رافیل لڑاکا طیارے جبکہ روس کے مگ 29 لڑاکا طیارے موجود ہیں۔
اسرائیلی فضائیہ کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث لبنانی حدود میں گر کر تباہ ہو گیا۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے یا معلومات کے لیک ہونے پر کسی بھی قسم کی تشویش کا اظہار نہیں کیا ہے۔اسرائیلی حکام نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، حادثے سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔دوسری جانب اس حادثے میں اسرائیلی فوجی ڈرون فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہونے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ادھر حوثی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون کو ضلع الجوف میں مار گرایا گیا ہے۔
Post your comments