پاکستانی معروف اداکارہ، ماڈل و میزبان عفت عمر نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی منگنی کا اعلان کیا ہے۔اداکارہ نے کچھ دیر قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تین تصویروں اور ایک ویڈیو پر مبنی پوسٹس شیئر کی ہیں۔اس پوسٹ کے کیپشن میں عفت عمر کا لکھنا ہے کہ ’میری چھوٹی سی لڑکی کی منگنی ہو گئی ہے اور میں باضابطہ طور پر ساس بن گئی ہوں۔‘ عفت عمر کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویروں اور ویڈیو میں اداکارہ کی بیٹی، داماد، شوہر اور بیٹی کی ساس اور سسر کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔تصویروں میں عفت عمر کی بیٹی اور داماد کا صرف ہاتھ، سائیڈ پوز اور پشت ہی دیکھی جا سکتی ہے جبکہ ویڈیو میں یہ نئی نویلی جوڑی خوبصورت انداز میں فوٹو شوٹ کرواتی نظر آ رہی ہے۔تصویروں سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کی بیٹی نورِ جہاں نے کسی انگریز سے منگنی کی ہے۔عفت عمر کو سوشل میڈیا پر بیٹی کی منگنی کے اعلان کے بعد صارفین و نامور شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی کے ماہ میں اداکارہ عفت عمر کی بیٹی نے نیو یارک میں موجود کارنیل یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کر لی تھی۔اس موقع پر عفت عمر کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیٹی نورِ جہاں اور شوہر کے ہمراہ فوٹوز شیئر کی گئی تھیں۔
عفت عمر نے بیٹی کی منگنی کی تصویریں شیئر کر دیں
Related Articles
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 12-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 12-12-2024
Read MoreArticle
*حضرت پیر سید الحاج الحافظ محمد ارشاد حسین شاہ صاحب المعروف حافظ جی سرکار مراڑوی رحمتہ اللہ علیه ۔
Posted in: Article, Newsکچھ لوگ ایسے بھی اس دنیا میں تشریف لاتے ہیں کہ جن کے نقوش قلوب و اذہان پر اس قدر ثبت ہو جاتے ہیں کہ لوگ اپنے ہوں کہ بیگانے ان کے قصیدے پڑھتے نظر آتے ہیں اورثبت است بر جریدہ دوام کے مصداق انکو بھلانا ناممکن ہو جاتا ہے اور زمانہ ایسی نابغہ روزگار […]
Read Moresports
ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 11 رنز سے ہرا دیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل11 رنز سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ دوسرا میچ جمعے کو کھیلا جائے گا۔ منگل کو ڈربن میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ اننگز میں 14چھکوں نے پاکستانی بولروں کے لئے مشکلات پیدا کیں۔ […]
Read More
Post your comments