class="post-template-default single single-post postid-6734 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

لبنان میں مکمل جنگ ہوئی تو ایران لاتعلق نہیں رہ سکتا، عباس عراقچی

لبنان میں اسرائیل حملوں پر سلامتی کونسل کا اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں ایران نے کہا ہے کہ لبنان میں مکمل جنگ ہوئی تو ایران لاتعلق نہیں رہ سکتا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سلامتی کونسل کےاجلاس میں خطاب میں کہا کہ خطہ بڑے پیمانے پر جنگ کے دہانے پر ہے۔عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل تمام ریڈ لائنیں کراس کرچکا ہے، سلامتی کونسل کو امن اور سلامتی کو بحال کرنے کے لیے مداخلت کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل قیادت کو سمجھنا چاہیے کہ ان کےجرائم کی سزا ملنی ہے، لبنان میں مکمل جنگ ہوئی تو ایران لاتعلق نہیں رہ سکتا۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی مظالم اور قبضے کے خلاف دفاع کے لیے ایران حزب اللّٰہ کی حمایت کرتا ہے۔واضح رہے کہ لبنان اسرائیل جنگ پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا یہ ایک ہفتےمیں دوسرا اجلاس ہے۔ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کا اجلاس فرانس کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔اس سے پہلے سلامتی کونسل کا اجلاس لبنان میں پیجر اور مواصلاتی آلات دھماکوں پر 20 ستمبر کو ہوا تھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter