وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ استعفیٰ دے دوں گا مگر دباؤ میں نہیں آؤں گا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر افسران کو دوٹوک بتاتے ہوئے کہا کہ کوئی سفارش قبول نہیں، کوئی ذاتی پسند نا پسند بھی نہیں ہے، قومی مفاد سب سے اوپر ہے، کوئی غلطی ہے تو درست کریں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر نے ڈیجیٹائزیشن پر چند دن پہلے سرپرائز دیا، 3 ماہ پہلے بتا دیتے تو سوچتے غیر ملکی فرم میکانزی کو لانا ہے یا نہیں؟ وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر کو پھر کہتے ہیں اب بھی کوئی سرپرائز ہے تو دے دیں، کوئی ایکشن نہیں لیں گے، لیکن اس کے بعد چھپن چھپائی کی تو برداشت نہیں کریں گے۔وزیر اعظم نے آئی ایم ایف معاہدے کو نئی ذمہ داریوں کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ٹیکس کا نفاذ ان افراد پر کریں جو ایک دھیلے کا ٹیکس نہیں دیتے، ٹیکس لینے کے نام پر تاجروں اور صنعت کاروں کو تنگ کرنے کی بھی اجازت نہیں دیں گے، نہیں چاہتا کہ آپ میری بدنامی کریں۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / استعفیٰ دے دوں گا مگر دباؤ میں نہیں آؤں گا، وزیراعظم شہباز شریف
استعفیٰ دے دوں گا مگر دباؤ میں نہیں آؤں گا، وزیراعظم شہباز شریف
Related Articles
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 31-10-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 31-10-2024
Read Moresports
الجیریا کی خاتون باکسر ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک، مرد ثابت
Posted in: News, Sportsالجیریا کی خاتون باکسر ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 25 سالہ باکسر کا رپورٹ میں مرد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ایمان خلیف نے رواں سال پیرس اولمپک گیمز 2024ء میں بطور خاتون طلائی تمغہ جیتا تھا اور وہ ایونٹ کے دوران اپنی جسمات کی وجہ سے خبروں کی […]
Read More-
-
ظہیر عباس پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن بن گئے
Posted in: News, Sports
Post your comments