بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف تحریک کی قیادت کرنے والے 2 طالب علم ناہید اسلام اور آصف محمود بھی عبوری کابینہ میں شامل ہیں۔آصف محمود اور ناہید اسلام نے بنگلادیش کی نئی عبوری حکومت کے مشیروں کے طور پر حلف اٹھا کر تاریخ رقم کردی ہے، کیونکہ بنگلادیشی تاریخ میں طلباء کو پہلی مرتبہ کابینہ میں نمائندگی دی گئی ہے۔بنگلادیش میڈیا بھی طالب علموں کی عبوری کابینہ میں شمولیت کو ملک کے سیاسی منظر نامے میں اہم تبدیلی قرار دے رہا ہے، ناہید اسلام کو وزارت ڈاک، ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مشیر بنایا گیا ہے، جبکہ آصف محمود امور نوجوانان اور کھیلوں کی وزارت میں شامل کیا گیا ہے۔اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ناہید اسلام نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک نیا بنگلادیش بنانا ہے اور ہمارا بنیادی مقصد منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانا ہے۔یاد رہے کہ بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف کیا جانے والا احتجاج بعد میں حسینہ واجد کو ہٹانے کی تحریک میں تبدیل ہوگیا تھا، جس کے باعث حسینہ واجد کو وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہوکر ملک چھوڑ کر بھاگنا پڑا تھا، جس کے بعد فوج نے اقتدار سنبھالتے ہی عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روز نئی عبوری حکومت نے بھی اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔
Home / Breaking News, News, World / بنگلادیش میں تاریخ رقم، عبوری کابینہ میں شامل طلباء نے کام شروع کردیا
بنگلادیش میں تاریخ رقم، عبوری کابینہ میں شامل طلباء نے کام شروع کردیا


Weekly E Paper

Article
Ramona Mihaila: Promoting Gender Perspectives through Academic Research
Posted in: Article, News(Naeem Ul Hassan) It is impossible to overstate the significance of academics and researchers as they contribute significantly to society by generating new knowledge, educating the next generation, and addressing social challenges. They develop new theories, techniques, and technologies that have the potential to advance several areas. By impacting industries like technology, healthcare, and environmental […]
Read Moresports
بابر اعظم کا بگ بیش لیگ میں معاہدہ ہو گیا
Posted in: News, Sportsپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں معاہدہ ہو گیا۔ بگ بیش لیگ کی فرنچائز سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے ساتھ معاہدے کا ٹیزر جاری کر دیا۔ ٹیزر میں ممکنہ طور پر بابر اعظم کی کٹ دکھائی گئی ہے۔سڈنی سکسرز بابر اعظم کے ساتھ […]
Read More
Post your comments