پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔پنجاب میں نارووال، شکر گڑھ اور جہلم کے مختلف علاقوں میں نشیبی علاقے زیرآب ہیں، نارووال کے نالہ بئیں میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ 9 افراد اور 40 مویشی سیلابی ریلے میں پھنس گئے ہیں جن کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے، دریا کے ساتھ واقع دیہات میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔خیبر پختوخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان میں بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ سے جبکہ شاہراہ کاغان، دیامر میں سیلابی ریلے سے شاہراہ قراقرم بند ہوگئی ہے۔سندھ میں لاڑکانہ، دادو، نواب شاہ اور خیرپور میں نشیبی علاقے زیرآب ہیں، سیلابی ریلوں کے باعث کئی دیہات میں پانی داخل ہوگیا ہے، رابطہ سڑکیں اور فصلیں بھی پانی میں ڈوب گئی ہیں۔بلوچستان کے ضلع کوہلو، ہرنائی، سبی، بولان، جھل مگسی اور نصیر آباد میں نشیبی علاقے زیرآب ہیں، کوہلو سبی شاہراہ مختلف مقامات پر سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہے، متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہوئے ہیں جبکہ کوہلو میں مکانات کی چھتیں گرنے سے 2 بچے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 12-09-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 12-09-2024
Read MoreArticle
کبھی بھی اپنا موازنہ دوسروں کے ساتھ نہ کریں
Posted in: Article, News(محمد نعیم طلعت) جنابِ والا یہ وہ تحریر ہے کہ جس سے میں خود موٹیویشن لیتا ہوں۔ تو آئیے ذرا جائزہ لیتے ہیں کہ یہ تحریر ہے کیا؟ شیر اور شارک دونوں پیشہ ور شکاری ہیں۔ لیکن شیر سمندر میں شکار نہیں کرسکتا اور شارک خشکی پر شکار نہیں کر سکتی۔ شیر کو سمندر میں […]
Read More-
-
MUWADDAT IN THE LIGHT OF QUR’AN
Posted in: Article, News -
وقت بہ نفسِ قُرآن
Posted in: Article, News -
sports
ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی
Posted in: News, Sportsایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی، پاکستان 5 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگیا۔چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے تیسرا میچ جاپان کے خلاف کھیلا، کھیل کے دسویں منٹ میں ندیم احمد نے پہلا گول […]
Read More
Post your comments