قبائلی ضلع کرم میں فریقین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد اتفاق رائے سے امن معاہدہ طے پاگیا ،فریقین نے معاہدہ پر دستخط کردیئے، امن معاہدہ پردستخط کے بعد قبائلی ضلع کرم کے قبائلیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ملک بھر میں معاہدے کے بعد دھرنے ختم کردیئے گئے، معاہدے کے مطابق اسلحہ حکومتی سرپرستی میں جمع کیا جائیگا، کسی شرپسند کو پناہ دینے والا مجرم تصور ہوگا،بنکرز ختم ،تعمیر پر پابندی ،سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانیوالے افراد کو فریقین کا دشمن تصور کیا جائیگا، مسائل و لڑائی کو مذہبی رنگ نہیں دیا جائیگا، کالعدم تنظیموں کے کام کرنے ،دفاتر کھولنے پر پابندی ، بدھ کو کوہاٹ میں واقع قلعہ کے احاطہ میں کمشنر کوہاٹ کی سربراہی میں منعقدہ امن جرگہ تین ہفتوں کے طویل مذاکرات کے بعداپنے اختتام کو پہنچا ۔امن معاہدے پر کرم سے رکن قومی اسمبلی حامد حسین،ایم پی اے علی ہادی عرفانی ،سابق سینیٹرسجادحسین طوری سمیت 45،45اہل سنت و اہل تشیع اراکین نے دستخط کئے ہیں۔14نکات پر مبنی امن معاہدہ کو تجدیدی معاہدہ مری کا نام دیا گیا ہے جس کے مطابق 2008ء کامری معاہدہ بشمول تمام علاقائی و اجتماعی معاہدات اپنی جگہ بحال رہیں گے۔مری معاہدہ کے مطابق بے دخل خاندانوں کو اپنے اپنے علاقوں میں آبادکاری میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، ضلع بھر میں دائمی فائربندی ہوگی اور امن تیگہ بدستور جاری رہے گا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / کرم میں امن کیلئے گرینڈ جرگہ کامیاب، معاہدے پر دستخط، ملک بھر میں دھرنے ختم
کرم میں امن کیلئے گرینڈ جرگہ کامیاب، معاہدے پر دستخط، ملک بھر میں دھرنے ختم
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 30-01-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 30-01-2025
Read MoreArticle
ہو میو پیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن پاکستان بیواؤں، یتیم بچوں، غریب اور مستحق لوگوں کو طبی سہولیات مہیا کرنے کیلیے ملک بھر سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کر رہی ہے۔ ڈاکٹر واصف حسین
Posted in: Article, Newsجہلم ( محمد زاہد خورشید) ہو میو پیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹر سید محفوظ کاظمی صاحب کی ہدایت پر پورے پاکستان میں فری میڈیکل کیمپس اور ویلفیئر ڈسپینسریز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ماہ ستمبر 2024 سے جنوری 2025 تک 6 فری میڈیکل […]
Read More-
-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News -
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, News -
sports
حنا منور کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا منیجر مقرر کر دیا گیا، تاریخ رقم
Posted in: News, Sportsپی سی بی نے حنا منور کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کی پہلی خاتون منیجر مقرر کر کے تاریخ رقم کر دی۔ پی سی بی نے چیمپیئنز ٹرافی سے قبل تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے مقرر چیف سیکیورٹی افسر حنا منور کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا منیجر مقرر کیا ہے۔حنا […]
Read More
Post your comments