class="post-template-default single single-post postid-4742 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کینیڈا کو آئی سی سی کی منظوری کا انتظار

گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کینیڈا کو آئی سی سی منظوری کا انتظار ہے۔ کرکٹ کے عالمی ادارے نے اس ایڈیشن کےلیے اب تک منظوری نہیں دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگ اونرشپ میں تبدیلی کی وجہ سے دوبارہ منظوری کےلیے اپلائی کیا گیا۔ لیگ کو ماضی میں آئی سی سی کی منظوری حاصل رہی ہے، حال ہی میں لیگ انتظامیہ میں تبدیلی کی وجہ سے دوبارہ اپلائی کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی حکام لیگ انتظامیہ کی درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی قومی کرکٹرز کی لیگ کے لیے این او سی روکی ہوئی ہے اور بورڈ این او سی کے معاملہ پر آئی سی سی کی منظوری کا منتظر ہے۔ ایونٹ میں پاکستان کے محمد رضوان، بابر اعظم، شاہین آفریدی، آصف علی، محمد عامر، محمد نواز اور افتخار احمد کو مختلف ٹیموں کی نمائندگی کرنی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter