ماہر ڈاکٹروں نے سابق بھارتی کرکٹر اور شوبز سیلیبریٹی نوجوت سنگھ سدھو کی کینسر کی خوراک سے متعلق دعوے کی تردید کی اور کہا کہ تحقیق فی الحال جاری ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹاٹا میموریل اسپتال کے ڈائریکٹر سمیت 260 سے زائد ڈاکٹر نے مشترکہ طور پر نوجوت سنگھ سدھو کے دعوے کی تردید کیسابق ٹیسٹ کرکٹر کے دعوے میں کہا گیا کہ پرہیزی کھانے کے ذریعے بیوی نے چھاتی کے کینسر کی چوتھی اسٹیج پر قابو پایا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو نے جمعرات کو امرتسر میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کی اور اہلیہ کے کینسر سے پاک ہونے کا اعلان کیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے اپنے دعویٰ کے حق میں شواہد پیش نہیں کیے تاہم روزے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ چینی اور کاربو ہائیڈریٹس کی کمی کینسر خلیات کو مار دیتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری اہلیہ نے لیمون کا پانی، کچی ہلدی اور سیب کا سرکہ لیا، انہیں صرف 7 پی ایچ کا پانی دیا گیا، انہوں نے نیم کے پتے اور تلسی کھائی جبکہ کدو، انار، گاجر، آملہ، چقندر اور اخروٹ کے کھٹے پھل اور جوس کو اپنی خوراک کا حصہ بنایا۔ممبئی کے ٹاٹا میموریل اسپتال کے کینسر کی تشخیص کے ماہر ڈاکٹروں نے کھلا خط شیئر کیا اور کہا کہ یہ غیر ثابت شدہ طریقہ علاج ہے، کچی ہلدی یا نیم کے پتے کھانے سے کینسر کا علاج ہوتا ہے، کس کا یقینی ثبوت نہیں۔ڈاکٹروں نے مزید کہا کہ ان پروڈکٹس پر تحقیق جاری ہے تاہم ان اشیاء کے استعمال سے کینسر علاج کا ڈیٹا فی الحال موجود نہیں، ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں غیر ثابت شدہ علاج کی وجہ سے اپنی ٹریٹمنٹ میں تاخیر نہ کریں، مرض کی علامت کی صورت میں ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔خط میں ڈاکٹروں نے کینسر کو قابل علاج مرض قرار دیا اور کہا کہ ابتدا میں ثابت شدہ علاج سرجری، ریڈی ایشن تھراپی اور کیموتھراپی کرائیں، ہم سب کا فرض ہے کہ غلط معلومات سے لڑتے رہیں۔
ماہر ڈاکٹروں نے نوجوت سنگھ سدھو کا طریقہ علاج غیر ثابت شدہ قرار دیدیا

Related Articles
-
-
’سکندر‘ کا حذف منظر سامنے آگیا، کاجل اگروال کا جذباتی سین دیکھ کر مداح چونک گئے
-
پاکستان کو 9 ماہ میں ملنے والے بیرونی قرض کی تفصیل سامنے آگئی
-
یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سے ملاقات
-
کیتھولک میسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں چل بسے

Weekly E Paper

Article
متنازع وقف بل کی منظوری’پلاسی‘ اور ’بکسر‘ کی شکست کے . ندیم عبدالقدیر
Posted in: Article, Newsندیم عبدالقدیر قوموں کا برباد ہوجانا، شہروں کا لُٹ جانا،سب کچھ تباہ ہوجانا شاید اسے ہی کہتےہیں ۔ متنازع وقف ترمیمی قانون ۲۰۲۵ء ایک ایسی تباہی اور بربادی کی شروعات ہے جس کا شاید ہندوستانی مسلمانوں کو ٹھیک ٹھیک اندازہ نہیں ہے ۔ یہ قانون ہندوستانی مسلمانوں کی تاریخ میں وہی حیثیت رکھتا ہے جوپلاسی […]
Read More-
-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News -
-
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article
sports
اپنی ذاتی کارکردگی سے کافی مطمئن ہوں: حسن علی
Posted in: News, Sportsکراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ اپنی ذاتی کارکردگی سے کافی مطمئن ہوں، این سی اے میں کافی محنت کی تھی۔ جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو میری بولنگ میں کمی تھی اس کو درست کیا، فٹنس، ڈائٹ اور انجری پر کام کیا، انجری […]
Read More
Post your comments