class="post-template-default single single-post postid-7583 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

موت کی دھمکیاں بھی سلمان خان کو طے شدہ پروگرام سے نہ روک سکیں

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے جان سے مارے جانے کی دھمکیوں کے باوجود اپنے پہلے سے طے شدہ کاموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

وہ اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے بڑھتی ہوئی تشویش کے باوجود دبئی میں 7 دسمبر کو ’دا بانگ دی ٹور: ری لوڈڈ‘ میں اسٹیج پر پروگرام کے مطابق پرفارم کریں گے۔دبئی ہاربر پر ہونے والے اس پروگرام میں انکے ساتھ سوناکشی سنہا، جیکولین فرنینڈس، دیشا پٹانی، تمنا بھاٹیا، پرابھو دیوا، منیش پال، آستھا گل اور سنیل گروور بھی شریک ہوں گے۔لگ بھگ چار گھنٹے کا یہ ایونٹ رقص، میوزک، فن، ہنسی اور پارٹی سے بھرپور ہوگا۔اس ٹور کی خبر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے۔ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اس ایونٹ کے پوسٹر کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان کو موت کی دھمکیاں ملنے کے بعد یہ ان کا عالمی سطح پر پہلا انٹرٹینمنٹ گالا ہوگا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter