متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے سوشل میڈیا پر طلاق کا اعلان کر دیا۔شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ اور اسٹوری کے ذریعے خود کو سابقہ اہلیہ قرار دیا ہے۔شہزادی شیخہ مہرہ نے لکھا ہے کہ پیارے شوہر، جیسا کہ آپ دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مشغول ہیں، میں یہاں طلاق کا اعلان کرتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، اپنا خیال رکھنا۔شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنی اس پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ آپ کی سابقہ اہلیہ۔دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اگر ایک نظر دوڑائی جائے تو انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی سب ہی تصویریں ہٹا دی ہیں۔دوسری جانب شہزادی شیخہ مہرہ کی اچانک طلاق سے متعلق پوسٹ دیکھ کر اُن کے مداح و انٹرنیٹ صارفین شش و پنج میں مبتلا ہو گئے ہیں۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے شہزادی شیخہ مہرہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہو۔یاد رہے کہ رواں سال 2 مئی کو شیخہ مہرہ المکتوم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بتایا تھا کہ اُن کے ہاں صحت مند بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کی گزشتہ سال 5 اپریل 2023ء کو شیخ مَانع المکتوم سے شادی ہوئی تھی۔رپورٹس کے مطابق شیخہ مہرہ 1994ء میں پیدا ہوئیں اور اُنہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں گریجویشن مکمل کی ہے۔
اماراتی شہزادی شیخہ مہرہ کا سوشل میڈیا پر طلاق کا اعلان

Related Articles

Weekly E Paper

Article
ERHAN AFACAN: From Culinary Roots to Revenue-Driven Hospitality Leadership
Posted in: Article, NewsNaeem Ul Hassan Erhan Afacan is one of the few professionals in the ever-evolving hospitality sector who have both creative excellence and business acumen. Erhan’s journey from humble culinary beginnings in Turkey to managing multimillion-dollar operations in Qatar not only exemplifies his culinary prowess but also his strategic mindset for turning culinary artistry into substantial […]
Read Moresports
ایشین والی بال نیشنز کپ: پاکستان نے چائینز تائپے کو شکست دیدی
Posted in: News, Sportsایشین والی بال نیشنز کپ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چائینز تائپے کو 3-2 سے شکست دے دی۔ پاکستان کی 2-0 کی برتری کے بعد چائینز تائپے نے مقابلہ 2-2 سے برابر کیا۔فیصلہ کن سیٹ میں پاکستان نے 8-5 کے خسارے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے 18-16 سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان […]
Read More
Post your comments