class="post-template-default single single-post postid-4783 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

چھ سے گیارہ محرم تک تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو معطل رکھنے کا فیصلہ

 پنجاب حکومت نے پہلی مرتبہ فرقہ وارانہ تشدد، نفرت انگیز مواد ، افواہوں اور غلط معلومات روکنے کے لئے صوبے بھر میں 6سے11محرم الحرام تک تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق یہ فیصلہ پنجاب کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر نے محرم الحرام میں انتظامی و سیکورٹی انتظامات اور امن وامان کی صورتحال بارے ایک اعلی سطح کے غیر معمولی اجلاس میں کیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب میں 6سے11محرم الحرام سوشل میڈیا پلیٹ فارمزجن میں فیس بک، وٹس ایپ، انسٹا گرام ، یو ٹیوب، ٹوئٹر اور ٹک ٹاک وغیرہ شامل ہیں کی سروسز معطل کر دی جائیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے چئیرمین پی ٹی اے، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جیز سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter