کولوراڈو میں سونے کی کان کی لفٹ میں پھنسے 23 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز امریکی ریاست کولوراڈو کی مولی کیتھلین نامی سونے کی کان میں سیاح لفٹ کے ذریعے کان کے نچلے حصے میں جا رہے تھے کہ لفٹ حادثے کا شکار ہو گئی۔لفٹ میں خرابی کے باعث 23 میں سے 12 افراد تقریباً 6 گھنٹے تک 1 ہزار فٹ گہرائی میں پھنسے رہے۔کاؤنٹی شیروف کے مطابق اس حادثے میں 1 شخص ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی موت کی وجہ فوری طور پر فراہم نہیں کی گئی۔حکام کے مطابق ابھی تک معلوم نہیں ہے کہ لفٹ میں خرابی کی وجہ کیا ہے، اس کی تحقیقات جاری ہیں۔
Post your comments