class="post-template-default single single-post postid-4934 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

چوہدری شافع حسین نے ٹیوٹا کے اداروں میں پانچ لینگویج کورسز کا اجرا کر دیا۔

 کمپیوٹر کا بٹن دبا کر لینگویجز پروگراموں کابا قاعدہ افتتاح کیا ٹیوٹا کے اداروں میں جرمن، کورین، جیپنیز، عربی او ر چائنیز زبانوں کے3ماہ کے کورسز کرائے جا رہے ہیں

ٹیوٹا کے اداروں میں 5لینگویجز پروگراموں کا اجرا حکومت کا مستحسن اقدام ہے، نوجوانوں کوبیرون ممالک رو زگار کے بہتر مواقع ملیں گے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین

لاہور ( 11 جولائی 2024 )صوبائی وزیر:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ٹیوٹا کے اداروں میں پانچ لینگویج کورسز کا اجرا کر دیا۔ صوبائی وزیر نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر لینگویجز پروگراموں کابا قاعدہ افتتاح کیا۔ پروگرام کے مطابق ایوننگ کلاسوں میں طلبہ کو ٹیوٹا کے اداروں میں جرمن، کورین، جیپنیز، عربی او ر چائنیز زبانوں کے3ماہ کے کورسز کرائے جا رہے ہیں۔ان کورسز کے ذریعے بیرون ممالک روز گار کے مواقع،امیگریشن رولز اور دیگر امور بارے آگاہی دی جائے گی۔لاہور اور گجرات کے ٹیوٹا کے اداروں میں جرمن لینگویجز، راولپنڈی میں جپنیز، سیالکوٹ میں کورین اور ملتان میں عربی زبان کے کورس کرائے جا رہے ہیں۔ کورسز کے حوالے سے باقاعدہ کلاسز 5اگست سے شروع ہوں گی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیوٹا کے اداروں میں 5لینگویجز پروگراموں کا اجرا حکومت کا مستحسن اقدام ہے۔ ان کورسز کی بدولت نوجوانوں کو بیرون ممالک روز گار کے بہتر مواقع ملیں گے۔ صو بائی وزیرنے لینگویجز کورسز کی کلاسوں کی مکمل مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لینگویج کورسز کی لیبز کو بھی ضرورت کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے۔ سینئر ڈی جی ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ نے لینگویج کورسز بارے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ کورسز کیلئے ٹیچرز کے معیارات بھی طے کر دیئے گئے ہیں۔سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ،چیئر مین ٹیوٹا ساجد کھوکھر، سی او او قرالعین اور ٹیوٹا کے افسران نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی جبکہ ٹیوٹا کے ریجنل ڈائریکٹرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter