لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے حملے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 74 زخمی ہوگئے، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حزب اللّٰہ کمانڈر فواد شُکر مارے گئے۔اسرئیلی میڈیا کے مطابق حملے میں حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ کے فوجی مشیر سید محسن فواد شُکر کے مارے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق فواد شکر حاج محسن اور محسن شُکر کے نام سے بھی مشہور تھے، ان کے سر کی قیمت امریکا نے 50 لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔فواد شُکر نے 1985 میں حزب اللّٰہ میں شمولیت اختیار کی تھی اور تنظیم کے سب سے کلیدی جہاد کونسل کے بھی رکن تھے۔اسرائیل کے مطابق کارروائی گولان کے پہاڑیوں پر حملوں کے جواب میں کی گئی، ان حملوں میں دروز نسل سے تعلق رکھنے والے 12 اسرائیلی شہری مارے گئے تھے، تاہم حزب اللّٰہ نے حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔دوسری جانب بیروت پر اسرائیلی حملے سے متعلق لبنانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت تین افراد شہد اور 74 زخمی ہوگئے ہیں تاہم جاں بحق افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔لبنان کے نگراں وزیراعظم نجیب مکاتی نے کابینہ اجلاس طلب کرلیا ہے اور حملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
Home / Breaking News, News, World / بیروت حملہ، حزب اللّٰہ کمانڈر فواد شُکر مارے گئے، اسرائیل کا دعویٰ
بیروت حملہ، حزب اللّٰہ کمانڈر فواد شُکر مارے گئے، اسرائیل کا دعویٰ
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments