مونتریال میں عاشورہ مجالس، جلوس کا اہتمام خصوصی طور پرکیا گیا،جس میں مولانا افتخار عابد اورمولانا سبطین کاظمی صاحب نے خصوصی خطاب فرمایا۔
دنیا اور آخرت کی کامیابی اہلیبیت اور امام حسین ؑ کی تعلیمات میں ہی ہے۔
مونتریال میں محرم الحرام کے موقع پر حصوصی محافل اور مجالس کا اہتمام کیا گیا۔عاشورہ نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین ؑ اور انکے ساتھیوں اور خاندان کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کے لیے مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا ۔امام بارگاہوں اور مساجد میں ہونے والی محافل اور مجالس کا اہتمام کیا گیا جس میں امام حسین ؑ کی مشکلات اور قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
مرکزی مجالس کا اہتمام شیعانِ حیدری امام بارگاہ لیئر بروک پر کیا گیا۔جبکہ جلوس کا آغآز ڈائون ٹائون پارک کینیڈا سے ہوا اور اسکا اختتام ایٹ واٹر پر ہوا ،جلوس میں سینکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین کے علاوہ بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جلوس کے شرکاء نے تمام راستے نوخہ خوانی اور ماتم کیا ،جبکہ مولانا افتخار عابد اورمولانا سبطین کاطمی نےحضرت امام حسینؑ اور انکے ساتھیوں کی عطیم قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے انکے نقش قدم پر چلنے کی ہدایت کی، اور کہا کے دنیا اور آخرت کی کامیابی اہلیبیت اور امام حسین ؑ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی حاصل کی جاسکتی ہے۔
Post your comments