وزیراعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے بلوچستان میں دہشت گرد تنظیموں کیخلاف جامع فوجی آپریشن کی منظوری دیدی۔اجلاس میں نیکٹا کو دوبارہ فعال کرنے ، قومی اور صوبائی انٹیلی جنس فیوژن اور خطرات کی تشخیص کے مراکز کے قیام پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت و متعلقہ وفاقی وزرا سمیت صوبائی وزرائے اعلیٰ اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی اجلاس میں موجود تھے، وزیر اعظم کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا 4 گھنٹے اجلاس جاری رہا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سب کی اجتماعی کاوشوں، محنت اور اخلاص سے آہستہ آہستہ ملکی معیشت استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے، وفاق،صوبوں ،اداروں اور آرمی چیف کا اس میں بڑا کردار ہے،دھرنے اور احتجاج کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں،اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہمیں کام سے روکنے اور سیکورٹی میں رکاوٹ بننے والے کو نتائج بھگتنا ہونگے،گورننس کی خامیوں کو روزانہ شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کر رہے ہیں۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کا مرکزی ایجنڈا پاکستان کی انسداد دہشت گردی مہم کو دوبارہ فعال کرنا تھا۔ شرکاء کو ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ مذہبی انتہا پسندی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی، جرائم اور دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو توڑنے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے۔ شرکا نے اتفاق کیا کہ دشمن قوتوں کی طرف سے پھیلائی گئی گمراہ کن مہمات کا سدباب کیا جائیگا، ان چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کیلئے ایک متحد سیاسی آواز اور قومی بیانیہ ضروری ہے۔سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاقِ رائے اور مکمل قومی ہم آہنگی کو انسداد دہشت گردی مہم کی کامیابی کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا۔اجلاس میں ایک جامع حکمت عملی اپنائی گئی جس میں سفارتی، سیاسی، معلوماتی، انٹیلی جنس، سماجی و اقتصادی اور عسکری کوششوں کو شامل کیا گیا۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی تعاون کو یقینی بنانے کیلئے اضلاع کی سطح پر کوآرڈی نیشن کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اپیکس کمیٹی کے مطابق اجلاس میں بلوچستان میں دہشت گرد تنظیموں، بشمول مجید بریگیڈ، بی ایل اے، بی ایل ایف اور بی آر اے ایس کیخلاف ایک جامع فوجی آپریشن کی منظوری دی گئی۔ ان تنظیموں پر الزام ہے کہ وہ معصوم شہریوں اور غیر ملکیوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کی اقتصادی ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی سلامتی کو لاحق ہر خطرے کو ختم کرنے کیلئے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور حکومت کی جانب سے امن و استحکام کے اقدامات کو بھرپور حمایت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ طے شدہ اقدامات کو تندہی سے آگے بڑھائیں اور ان کے بروقت نفاذ کو یقینی بنائیں۔وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ، عوام کے تحفظ اور اقتصادی و سماجی استحکام کو مضبوط بنانے کیلئے مربوط اور مستقل کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور قومی یکجہتی دہشت گردی کے خاتمہ سے مشروط ہے،ملکی ترقی کیلئے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،ملک کے معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لئے اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری ناگزیر ہے، ہمیں ٹیکس نیٹ بڑھانا ہے تب ہی قرض اور آئی ایم ایف کے چنگل سے نجات مل سکتی ہے،دھرنے اور احتجاج کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا،سوچنا ہو گا کہ کیا دھرنے دینے ہیں ، لانگ مارچ کرنا ہے یا ترقی کرنی ہے؟ ،ملکی خوشحالی کیلئے معاشی و سیاسی استحکام ضروری ہے،اس مقصد کی خاطر ہمیں مل بیٹھ کر فیصلے کرنا ہونگے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ادب سے درخواست کرنا چاہتا ہوں بیٹھ کر معاملات پر سوچنا ہوگا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / بلوچستان کی دہشت گرد تنظیموں کیخلاف جامع فوجی آپریشن کی منظوری
بلوچستان کی دہشت گرد تنظیموں کیخلاف جامع فوجی آپریشن کی منظوری
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments