پاکستان کے لیے امریکہ سب سےبڑابرآمدی اورچین سب سے بڑا درآمدی ملک بن گیاہے۔ امریکہ کےساتھ تجارتی توازن پاکستان کےحق اورچین کےساتھ پاکستان کے خلاف ہے۔مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں امریکہ کے لیے پاکستانی برآمدات زیادہ اوردرآمدات کم رہیں جبکہ اسی مدت میں چین کے لیے پاکستانی برآمدات کم اوردرآمدات کہیں زیادہ رہیں۔مالی سال کے پہلے 5ماہ میں پاک امریکہ دوطرفہ تجارت 3 ارب 5کروڑ ڈالرز رہیں۔ جولائی تا نومبر 2024 میں امریکہ کے لیےپاکستانی برآمدات 2ارب45 کروڑ ڈالرز رہیں۔ اسی مدت میں امریکہ سے درآمدات کا حجم59کروڑ 42لاکھ ڈالرز رہا۔ مالی سال کےپہلے5 ماہ میں امریکہ کے لیےپاکستانی برآمدات میں 14فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی تانومبرمیں پاک چین دوطرفہ تجارت کاحجم7ارب19 کروڑ41 لاکھ ڈالرز رہا۔ اسی مدت میں چین کے لیے پاکستانی برآمدات ایک ارب 12کروڑ46لاکھ ڈالرز رہیں۔ مالی سال کے پہلے5ماہ میں چین سے درآمدات6ارب7 کروڑ ڈالرز رہیں۔ جولائی تا نومبر2024میں چین سےدرآمدات میں15فیصد اضافہ ہوا۔ اسی مدت میں چین کیلئے پاکستانی برآمدات میں14فیصدکمی ہوئی۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / پاکستانی برآمدات میں امریکا سرفہرست، درآمدات میں چین نمبر ون
پاکستانی برآمدات میں امریکا سرفہرست، درآمدات میں چین نمبر ون


Weekly E Paper

Article
متنازع وقف بل کی منظوری’پلاسی‘ اور ’بکسر‘ کی شکست کے . ندیم عبدالقدیر
Posted in: Article, Newsندیم عبدالقدیر قوموں کا برباد ہوجانا، شہروں کا لُٹ جانا،سب کچھ تباہ ہوجانا شاید اسے ہی کہتےہیں ۔ متنازع وقف ترمیمی قانون ۲۰۲۵ء ایک ایسی تباہی اور بربادی کی شروعات ہے جس کا شاید ہندوستانی مسلمانوں کو ٹھیک ٹھیک اندازہ نہیں ہے ۔ یہ قانون ہندوستانی مسلمانوں کی تاریخ میں وہی حیثیت رکھتا ہے جوپلاسی […]
Read More-
-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News -
-
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article
sports
بوسٹن میراتھون میں 18 پاکستانی شامل، 2 کا شلوار قیمص پہن کر ریس مکمل کرنے کا عزم
Posted in: News, Sportsدنیا کی سب سے قدیم اور مشکل بوسٹن میراتھون میں پاکستانی رنرز اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کو تیار ہیں۔ 21 اپریل کو ہونے والی اس تاریخی دوڑ میں 18 پاکستانی رنرز، جن میں ملک اور بیرون ملک مقیم افراد شامل ہیں، حصہ لیں گے۔ ان میں سے دو رنرز نے پاکستانی قومی لباس شلوار […]
Read More
Post your comments