پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی خوبصورت معصوم صورت سے متعلق خاتون ڈاکٹر کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی کے مارننگ شو کا ایک مختصر سا کلپ وائرل ہو رہا ہے۔کلپ میں خاتون ڈاکٹر میزبان فضا علی کے ساتھ متعدد پاکستانی اداکاراؤں کی جانب سے کروائی جانے والی بیوٹی اینڈ کاسمیٹکس سرجریز سے متعلق بات کر رہی ہیں۔مکمل شو کے دوران فضا علی اور خاتون ڈاکٹر نے تقریباً پاکستان کی تمام نامور اداکاراؤں سے متعلق بات کی ہے۔ان اداکاراؤں میں سعدیہ امام، حمیمہ ملک، عائشہ خان، آئمہ بیگ، علیزے شاہ صبا قمر، مشی خان، صدف کنول، ثروت گیلانی، حدیقہ کیانی، مہوش حیات اور ہانیہ عامر شامل ہیں۔کاسمیٹک سرجن کا ہانیہ عامر سے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ان کا ڈمپل ’ڈمپل پلاسٹی‘ کا نتیجہ ہے، ہانیہ عامر نے ناصرف گال بلکہ تھوڑی پر بھی فلرز کروا رکھے ہیں، ہانیہ عامر نے اپنی گالوں سمیت آئی بھنوؤں کی شکل بھی تبدیل کروائی ہے۔کاسمیٹک سرجن کے مطابق ہانیہ عامر بہت خوبصورت اداکارہ ہیں، انہوں نے خود کو بہت بہترین انداز میں رکھا ہوا ہے، ان کی ظاہری خوبصورتی اور صحت کا خیال رکھنا چہرے سے عیاں ہے۔خاتون ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر پہلے سے ہی بہت گوری اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنے رنگ سے متعلق تو کوئی سرجری یا انجیکنشز نہیں لگوائے ہیں مگر دیگر سرجریز کی مدد سے انہوں نے اپنے چہرے کے خد و خال کو ضرور تبدیل کیا ہے۔شو کے دوران کاسمیٹک سرجن نے دیگر اداکاراؤں کے کیریئر کے آغاز اور حالیہ تصاویر کا موازنہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی متعدد اداکاراؤں نے اپنا رنگ گورا کرنے سمیت سرجری کی مدد سے چہرے کے خد و خال کو بھی تبدیل کروا رکھا ہے۔
خاتون ڈاکٹر کا ہانیہ عامر کے متعدد کاسمیٹک سرجریز کروانے کا دعویٰ


Weekly E Paper

Article
Kalla Etheredge’s Path to Fame as an Entrepreneur, Community Advocate, and Politician
Posted in: Article, NewsBy Naeem Ul Hassan Despite today’s highly competitive business environment, many female entrepreneurs have achieved remarkable career success. Kalla Etheredge, who resides in Prichard, Alabama, is one of these big names. Etheredge has broken stereotypes, shown remarkable leadership and tenacity, and made important contributions to entrepreneurship, community activism, and politics. Etheredge is the Owner and […]
Read More-
زمانہ ایٹمی، ہم مٹی کے تندور تحریر: نجیم شاہ
Posted in: News, Article -
ٹرمپ اور امن کا تمغہ‘‘ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
sports
ارشد ندیم نے انعامات کے وعدوں کی حقیقت بے نقاب کر دی
Posted in: News, Sportsپاکستان کو 30 سال بعد اولمپکس میں عالمی مقام دلوانے والے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جیت کے بعد کیے گئے بیشتر وعدے صرف لفظی دعوے ثابت ہوئے۔ارشد ندیم نے نیزہ بازی میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا، ان کی شاندار کارکردگی کے بعد سرکاری […]
Read More
Post your comments