ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کے مبینہ ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاویدبٹ کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بیٹے حمزہ نے مقدمے کی درخواست دی، مقدمہ قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں امیر بالاج کے بھائی امیر فتح اور قیصر بٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔درخواست کے متن کے مطابق شاہ جمال کے قریب ٹریفک سگنل پر کار رکی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ امیر فتح اور قیصر بٹ نے میرے والد اور والدہ پر فائرنگ کی۔مقتول کے بیٹے حمزہ کا درخواست میں کہنا ہے کہ میری والدہ نے حملہ آوروں کو شناخت کر لیا ہے۔واضح رہے گزشتہ روز لاہور کے علاقے کینال روڈ پر ایف سی کالج انڈر پاس کے قریب ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی، فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور خاتون زخمی ہوگئی تھی۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے کی شناخت جاوید بٹ کے نام سے ہوئی ہے جو طیفی بٹ کا بہنوئی تھا۔یاد رہے کہ رواں برس 19 فروری کو لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران حملہ آوروں نے فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کو قتل کر دیا تھا۔ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کے مقدمے میں گوگی بٹ اور طیفی بٹ کے احسن شاہ کے ذریعے امیر بالاج ٹیپو کو قتل کروانے کا الزام عائد ہے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کا مقدمہ امیر بالاج ٹیپو کے بھائی پر درج
طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کا مقدمہ امیر بالاج ٹیپو کے بھائی پر درج


Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 20-02-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E Paper Tags: canada, canada news, canada urdu news, canada urdu weekly, nawai pakistan, news paper, weekly epaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 20-02-2025
Read More
Article
کشمیر کا معاملہ: انسانی حقوق بارے آزمائش تحریر : سیدہ کوثر فاطمہ
Posted in: Article, Newsکسی زمانے میں ”زمین پر جنت” کے نام سے مشہور مقبوضہ کشمیر کی محصور وادی، انسانی حقوق کی عالمگیریت کے تصور کے لئے سخت چیلنج بن گئی ہے کیونکہ 9 لاکھ سے زیادہ بھارتی قابض فوجیوں کو بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے، اغوا کرنے، تشدد کرنے اوران کی تذلیل کرنے سمیت لامحدود اختیارات حاصل […]
Read More-
-
-
-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News
sports
پاکستان کوئی کمتر ٹیم نہیں ہے، شبمن گل
Posted in: News, Sportsبھارتی نوجوان اوپنر اور نائب کپتان شبمن گل نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم اچھی ہے اور بدقسمتی سے وہ اپنا پہلا میچ ہار گئے، مگر پاکستان کوئی کمتر ٹیم نہیں ہے۔ پاک بھارت میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبمن گل نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے مقابلے ہمیشہ شائقین کےلیے […]
Read More-
پاکستان کے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں
Posted in: Breaking News, News, Sports -
Post your comments