محکمہ صجت سندھ کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مزید دو مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس حوالے سے کراچی سے صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کیچ کا رہائشی 26 سال کا مسافر گزشتہ روز ابوظبی سے کراچی پہنچا تھا۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق دوسرا مسافر 27 سال کا اٹک کا رہائشی جدہ سے کراچی پہنچا تھا۔ دونوں مریضوں میں ممکنہ علامات پر اینٹیجن ٹیسٹ کیے گئے جو مثبت آئے۔ ترجمان کے مطابق نئے کوویڈ ویرئینٹ جے این ون کی جانچ کےلیے نمونے ڈاؤ یونیورسٹی بھجوا دیے۔ دونوں مسافروں کو قرنطینہ کی ہدایت کے ساتھ گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد کوویڈ کی قسم کا معلوم ہوسکے گا۔ اس سے قبل بھی بیرون ملک سے آنے والے 4 مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ چار سے پانچ روز میں موصول ہوتی ہے۔
Home / Breaking News, Health, News / بیرون ملک سے کراچی آنے والے مزید دو مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص
بیرون ملک سے کراچی آنے والے مزید دو مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص





Article
غزہ امن منصوبہ یا مسلط کردہ امن ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsنازک موڑ: ہماری دائمی منزل تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے نام فائنل ہوگئے
Posted in: News, Sportsانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے چوتھے سائیکل 27-2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے میدان میں اتر رہی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم 7 بیٹرز، […]
Read Moreکرسٹیانو رونالڈو پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے
Posted in: News, Sports
Post your comments