class="post-template-default single single-post postid-322 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بابر کی بیٹنگ تکنیک پر سوالات اٹھ گئے، دونوں اننگز میں ایک ہی انداز میں آؤٹ ہوئے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم میلبرن ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ایک ہی طرح بولڈ ہوئے۔ پہلی اننگز میں پیٹ کمنز اور دوسری اننگز میں جوش ہیزل ووڈ نے بابر اعظم کے بیٹ اور پیڈ کے درمیان بننے والے گیپ کا فائدہ اٹھایا۔ایک ہی طرح آؤٹ ہونے پر بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک پر سوالات اٹھ گئے۔ بابر اعظم ماضی میں بھی اسی انداز میں بولڈ ہوتے رہے ہیں۔آسٹریلیا میں پاکستان کو ایک اور شکست ہوگئی، پاکستانی ٹیم میلبرن ٹیسٹ 79 رن سے ہار گئی۔ 317 رن کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 237 رن بنا کر آؤٹ ہوئی۔قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود اور آغا سلمان نے نصف سنچریاں بنائیں، ٹیم کے کام نہ آئیں، بابر اعظم 41 اور رضوان 35 رنز بنا سکے، پیٹ کمنز نے دوسری اننگز میں بھی پانچ شکار کیے۔آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے سڈنی میں ہوگا۔ پاکستان کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میں مثبت چیزیں بھی ہوئی ہیں، اچھی بات یہ ہے کہ ہمارے بولروں نے 20 وکٹیں حاصل کیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter