امریکا نے پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے ساتھ ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت جاری ہے۔امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ نجی سفارتی گفتگو پر تبصرہ نہیں کر سکتے، توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا امریکا کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کی توانائی صلاحیت میں 4,000 میگاواٹ اضافے میں مدد کی، امریکی منصوبوں نے پاکستان کی بجلی کی صلاحیت میں ڈرامائی طور پر اضافہ کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی ترقیاتی منصوبوں کی مدد سے آج 50 ملین سے زائد گھروں کو بجلی فراہم ہو رہی ہے، امریکا اور پاکستان گرین الائنس کے ذریعے ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا اور پاکستان پانی کے انتظام، آب و ہوا سے متعلق اسمارٹ زراعت پر کام کر رہے ہیں، دونوں ممالک قابل تجدید توانائی پر کام کر رہے ہیں۔
امریکا کا پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ردعمل
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments