class="wp-singular post-template-default single single-post postid-17211 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

’شہر خالی کرنا پڑسکتا ہے‘، ایرانی صدر نے شہریوں کو خبردار کردیا

ایران کے دارالحکومت تہران میں پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے۔ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے ایرانی ٹی وی پر خطاب کے دوران عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تہران شہر خالی کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بارش نہ ہوئی تو تہران میں پانی کی شدید قلت ہوگی، نومبر کے آخر یا دسمبر کے شروع میں تہران میں پانی کی راشننگ شروع کریں گے، راشننگ کے دوران بھی بارش نہ ہوئی تو تہران خالی کروانا پڑسکتا ہے۔ایران کے حکام کے مطابق تہران کے مرکزی ذخائر میں صرف 2 ہفتوں کا پانی باقی ہے۔واضح رہے کہ اس سال ایران میں ہونے والی بارشوں میں 40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایران شدید خشک سالی کا شکار ہے، ایران کے کئی صوبوں کو 50 سے 80 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter