class="wp-singular post-template-default single single-post postid-17188 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام، آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے تفصیلات بیان کر دیں

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے تفصیلات بیان کر دیں۔

آپریشن کمانڈر کا کہنا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے دھماکا کیا، دیگر خوارج نے گیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی، خوارج نے پہلے زیر تعلیم بچوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔

کرنل محمد طاہر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا، ہم نے دہشت گردوں کو مخصوص بلاک میں محدود کر دیا، رات 10سے ساڑھے10 بجے کے قریب خوارج کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ آپریشن میں تمام خوارج ہلاک کردیے گئے۔اس حوالے سے زیرِ تعلیم کیڈٹ کا کہنا ہے کہ ہم عصر کے وقت ڈرل کمپٹیشن کی تیاری کر رہے تھے کہ خود کش دھماکا ہوا، جب خودکش دھماکا ہوا تو سارے کیڈٹس ڈرل کر رہے تھے۔کیڈٹ کا کہنا ہے کہ اساتذہ نے کہا کہ آپ پُرسکون ہو جائیں اب پاک فوج آگئی ہے، ہمیں معلوم ہو چکا تھا کہ حملہ تعلیم کے دشمنوں نے کیا ہے، پاک فوج کے جوانوں نے ہمیں بحفاظت کالج سے محفوظ مقام پر منتقل کیا، تعلیم کے دشمن کچھ بھی کر لیں، ہمیں تعلیم سے نہیں روک سکتے۔

جنوبی وزیرستان میں وانا کیڈٹ کالج کے تمام 627طلبہ اور اساتذہ کو 14گھنٹے بعد بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا، آپریشن کے دوران 2سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے، کالج کے اندر چھپے چاروں خارجی دہشت گردوں جہنم واصل کر دیا گیا، سیکورٹی ذرائع کے مطابق تینوں دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے، جو مسلسل ٹیلیفون پر افغانستان سے ہدایات لے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کیڈٹ کالج وانا پر حملہ آور تمام خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کیڈٹ کالج پر حملہ آور ایک خودکش کے علاوہ چار خوارج کامیاب آپریشن کرکے جہنم واصل کیےگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت کالج کی بلڈنگ کو بارودی سرنگوں کے خطرے کی وجہ سے کلیئرکیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ اس کامیاب آپریشن کے دوران کیڈٹ کالج کےکسی بھی طالب علم یا استادکو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔سکیورٹی فورسز نےکالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ کیڈٹ کالج پر حملے کے وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 627 افراد موجود تھے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ افغان خوارج کی کالج میں موجودگی اورکیڈٹس کی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر آپریشن نہایت احتیاط اور حکمت عملی سےکیا گیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter