برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی امریکی اداکارہ میگھن مارکل ایک بار پھر اداکاری کی دنیا میں قدم جمانے کے لیے تیار ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل 8 برس بعد ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز کی فلم ’کلوز پرسنل فرینڈز‘ سے اداکاری کی دنیا میں واپس آ رہی ہیں۔ ممکنہ طور پر میگھن فلم میں اپنی شخصیت سے ملتا جلتا کردار ادا کر رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈچز آف سسیکس کو کیلی فورنیا کے شہر پاساڈینا میں فلم کے سیٹ پر دیکھا گیا۔ فلم میں بری لارسن، للی کولنز، جیک کوائیڈ اور ہنری گولڈنگ جیسے معروف فنکار بھی شامل ہیں۔ تاہم فلم کی تفصیلات خفیہ رکھی گئی ہیں۔میگھن مارکل آخری بار 2017 میں نشر ہونے والے ایک امریکی شو میں نظر آئی تھیں، بعدازاں 2018 میں برطانوی شہزادے ہیری سے شادی سے قبل انہوں نےاداکاری اور ماڈلنگ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا
میگھن مارکل کی 8 برس بعد فلموں میں واپسی

Related Articles
محسن نقوی کی سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
تائیوان: طوفان ’فنگ وونگ‘ کی آمد پر دفتر و اسکول بند، شدید بارشوں کا سلسلہ جاری
ٹورنٹو میں ریکارڈ توڑ برفباری، 54 سالہ ریکارڈ دھرا رہ گیا
کیڈٹ کالج وانا حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، ذمہ داری ’جیش الہند‘ کے نام سے قبول کی، ذرائع



Weekly E Paper

Article
Elisabeth Gabauer: A Model for Female Adult Education Trainers and Speakers
Posted in: Article, News(By Naeem Ul Hassan) Despite obstacles, numerous female professionals have achieved tremendous career success and may serve as role models for young women in their fields. Elisabeth Gabauer, a Vienna-based multi-award-winning adult education trainer and speaker, is one of these exemplars. Elisabeth studied Psychosociology at Sigmund Freud University and has several coaching certifications. Through online […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
محسن نقوی کی سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Posted in: News, Sportsپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے درمیان ملاقات 90 منٹ تک جاری رہی۔ محسن نقوی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان جاری رکھنے پر […]
Read More




















Post your comments