class="post-template-default single single-post postid-1087 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کینیڈا کا غیر ملکی طلبا کی تعداد میں 35 فیصد کمی کا اعلان

کینیڈا نے غیر ملکی طلبا کی تعداد میں 35 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ ٹورنٹو سے میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں رواں برس 3 لاکھ 64 ہزار غیر ملکی طلبا کو داخلہ دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں غیر ملکی  طلبا کے ویزوں کے اجراء کی حد 2 سال مقرر کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق غیر ملکی طلبا میں پاکستانی طلبا بھی شامل ہیں۔ طلبا کی تعداد میں کمی کا فیصلہ ماسٹرز اور پی ایچ ڈی طلبا پر لاگو نہیں ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق غیر ملکی طلبا کی تعداد بڑھنے سے کینیڈا میں صحت و رہائش کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں کینیڈا نے 8 لاکھ سے زائد اسٹڈی ویزے جاری کئے تھے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter