سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے نام خط لکھ کر اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے الزامات پر انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی۔خط میں تصدق جیلانی نے لکھا کہ وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کرنے کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے لکھا کہ 6 ججز کے سپریم جوڈیشل کونسل کے لکھے گئے خط کے مندرجات پڑھے ہیں، ججز کے خط میں ادارہ جاتی مشاورت کی استدعا کی گئی ہے، 6 ججز کا خط آرٹیکل 209 کے زمرے میں نہیں آتا۔یاد رہے کہ وزیرِ اعظم اور چیف جسٹس پاکستان کے درمیان ملاقات میں انکوائری کمیشن کی تشکیل پر اتفاق ہوا تھا۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری دی تھی اور سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کو انکوائری کمیشن کا سربراہ نامزد کیا تھا۔کابینہ ارکان نے کمیشن کے سربراہ کے تقرر کا اختیار وزیرِ اعظم کو دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ جس کو بھی کمیشن کا سربراہ بنائیں گے ہم آپ کی حمایت کریں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ کر ان کی توجہ حکومتی انتظامی اداروں بالخصوص خفیہ ادارے کی جانب سے ہائی کورٹ، ضلعی عدلیہ اور خصوصی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے لیے مرضی کے بینچوں کی تشکیل اور مرضی کے مقدمات کو چن کر ان بینچوں میں سماعت کے لیے مقرر کروانے، ججوں کو ہراساں کرنے، ڈرانے دھمکانے اور دباؤ ڈالنے کے مبینہ شرمناک اقدامات کی جانب مبذول کرواتے ہوئے اس پریکٹس کے سدباب کے لیے ادارہ جاتی سطح کی پالیسی اور میکنزم کی تشکیل کے لیے ملک بھر کی اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کا کنونشن منعقد کروانے کی استدعا کی تھی۔خط میں جسٹس شوکت صدیقی کی جانب سے فیض حمید اور دیگر اہلکاروں پر عائد الزامات کی تحقیقات کی درخواست کی گئی تھی۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / 6 ججز کا خط، تصدق جیلانی کی انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت
6 ججز کا خط، تصدق جیلانی کی انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت
Related Articles
-
-
پولیس لائنز پشاور میں اپنے 86 ساتھیوں کو شہید کرانیوالا اہلکار گرفتار
-
بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستان کے واضح موقف نے آئی سی سی کی پریشانی بڑھادی
-
بابا گرو نانک کی جنم دن تقریبات: اٹک میں سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل
-
کراچی ایئرپورٹ کے قریب ناکے پر رکنے کی بجائے جیپ بھگانے والا پکڑا گیا، پستول برآمد
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 07-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 07-11-2024
Read Moresports
بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستان کے واضح موقف نے آئی سی سی کی پریشانی بڑھادی
Posted in: News, Sportsچیمپئنز ٹرافی 2025ء سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی ہٹ دھرمی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے واضح موقف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی پریشانی بڑھادی۔ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے میں پاکستان کے سخت موقف کے بعد آئی سی سی کے پاس آپشنز محدود ہوگئے ہیں۔ہائبرڈ […]
Read More
Post your comments