بیلجیئم میں 13 اکتوبر کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تین پاکستانی نژاد امیدوار بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔
کامیاب ہونے والے دو امیدواروں کا تعلق سوشلسٹ پارٹی سے ہے جبکہ ایک امیدوار سیاسی منظر پر نئے ابھرنے والے فواد اہادیر گروپ سے ہیں۔منتخب ہونے والوں میں 1000 کمیون برسلز سے محمد ناصر، مولن بیک کمیون سے سید علی حیدر اور آندرلیخت کمیون سے علی حسنین شامل ہیں۔ان انتخابات میں مجموعی طور 8 پاکستانی نژاد امیدواروں نے حصہ لیا تھا لیکن دیگر منتخب نہیں ہو سکے۔ویسے تو زیادہ امیدواروں کا انتخابات میں حصہ لینا جمہوری عمل کا حسن سمجھا جاتا ہے لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ اگر باہمی چپقلش سے بچ کر کوشش کی جاتی تو مزید امیدوار بھی منتخب ہو سکتے تھے۔علاوہ ازیں بیلجیئم کے دیگر شہروں سے بھی چند پاکستانی امیدواروں کی کامیابی کی اطلاعات ہیں۔
Post your comments