class="post-template-default single single-post postid-4736 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ، ہلاکتیں 121 ہو گئیں

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہتھراس کے ایک گاؤں میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 121 ہو گئی ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق بھگدڑ مچنے سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں ایک بڑی تعداد خواتین کی ہے۔مقامی خاتون کے مطابق یہ تقریب مقامی ہندو گرو کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔پولیس کے مطابق اس تقریب میں شرکت کےلیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع تھی، بھگدڑ مچنے کی وجہ لوگوں کی غیر معمولی تعداد تھی۔واقعہ کے بعد یوپی کے وزیرِ اعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ نے مرنے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter