پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کا کہنا ہے کہ موجودہ دور کے اداکاروں میں برداشت نہیں ہے۔شگفتہ اعجاز نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں آنے والے نئے رجحانات پر بات کی۔اُنہوں نے کہا کہ ماضی کے اداکاروں میں برداشت تھی، موجودہ اداکاروں میں برداشت بہت کم ہے، ماضی کے اداکاروں کے فن میں کمال تھا مگر اب اداکاروں میں وہ کمال اور پختگی نہیں ہے۔اداکارہ نے کہا کہ آج کے دور کے اداکاروں نے بہت کم وقت میں بہت زیادہ کامیابیاں اور مالی استحکام حاصل کیا اور انہیں سب کچھ مل گیا جبکہ ہم نے اس کامیابی کو حاصل کرنے میں کئی دہائیاں گزاریں۔اُنہوں نے کہا کہ پرانے وقتوں میں اداکار کام کو ترجیح دیتے تھے اور ان کی توجہ اپنے ہنر پر ہوتی تھی اس لیے ان میں زیادہ خلفشار نہیں ہوتا تھا۔شگفتہ اعجاز نے کہا کہ ہمارے پاکستانی ڈراموں میں کچھ بھارتی ڈراموں کا رنگ بھی آنا شروع ہوگیا تھا اور اب بھی وہ اس کے زیر اثر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور کے کلاسک ڈرامے دوبارہ بنتے دیکھنا چاہتی ہوں۔
موجودہ دور کے اداکاروں میں برداشت نہیں ہے: شگفتہ اعجاز
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments