بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور کامیڈی فلموں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے گووندا نے ایک بار بتایا تھا کہ انھیں سلمان خان نے کہا کہ وہ فلم جڑواں (1997) نہ کریں اور مرکزی کردار انھیں دیدیں، حالانکہ اس وقت تک فلم کی شوٹنگ بھی شروع ہوگئی تھی۔ اب گووندا کے 2019 کے بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو کا کلپ سامنے آیا ہے جس پر کافی لوگوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ مذکورہ بالا انٹرویو میں 60 سالہ گووندا نے کہا وہ اس زمانے میں جڑواں فلم کر رہے تھے کہ ایک دن سلمان خان نے مجھے دو یا تین بجے فون کیا اور کہا کہ چچی بھیا آپ کتنی ہٹ دو گے یار؟ میں نے کہا کہا ہوا؟ تو سلمان نے کہا، وہ جو پکچر (جڑواں) آپ کر رہے ہیں وہ آپ بند کر دیجیے اور مجھے دیجیے۔ گووندا نے مزید کہا کہ سلمان نے ان سے کہا کہ ڈائریکٹر (ڈیوڈ دھون) بھی آپکو مجھے دینا پڑے گا، پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا بھی میں نے آپ کا لے لیا ہے۔ تو وہ چلتی فلم وہاں روک دی گئی اور وہ سلمان کو دے دی تھیگووندا کے اس انٹرویر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک نیٹ صارف نے کہا کہ گووندا کے ماضی کے اس دعوے سمیت فلم اوتار کی آفر بڑی عجیب سی بات ہے، انکی پریشانی کی وجہ ‘میں’ پر مبنی رویہ ہے، اپنی ناکامی کا ذمہ دار دوسروں کو ٹھہرانے کے بجائے اپنے غیر پیشہ ورانہ رویے کو تسلیم کریں۔ ایک اور صارف نے کہا، کیا سلمان نے گووندا کو فلم پارٹنر (2007) میں اس وقت کاسٹ نہیں کیا تھا جب کوئی بھی انکے ساتھ کام کرنے کو تیار نہ تھا۔
سلمان نے مجھے فلم ’جڑواں‘ سے کک آؤٹ کر دیا تھا، گووندا کا دعویٰ
Related Articles
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 09-01-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 09-01-2025
Read MoreArticle
شکر ہے کے پاکستان میں کہیں تو قانون برابر ہے۔ ویسے تو ہمارے ہاں قانون ہمیشہ سے ہی امیر، بڑے ، طاقتور کی داشتہ رہا ہے۔
Posted in: Article, Newsشکر ہے کے پاکستان میں کہیں تو قانون برابر ہے۔ ویسے تو ہمارے ہاں قانون ہمیشہ سے ہی امیر، بڑے ، طاقتور کی داشتہ رہا ہے۔ مگر ڈاکوؤں نے کہا کہ “ہمارا قانون سب کےلیے برابر ہے۔” جی ہاں یہ بات ڈاکوؤں نے شکار پور کے ایک سول جج کو گن پوائنٹ پہ لوٹتے ہوئے […]
Read More-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News -
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, News -
-
sports
ٹام کوہلر اور کیڈمور کی شاندار اننگز نے شارجہ واریئرز کو آخری گیند پر فتح دلا دی
Posted in: News, Sportsدبئی () دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کو اس وقت ایک اور ڈرامائی اختتام دیکھنا پڑا جب شارجہ واریئرز نے گلف جائنٹس کو 3 وکٹوں سے شکست دی ۔ ٹام کوہلر کیڈمور نے آخری گیند پر کھیلے گئے میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 56 گیندوں پر 6 چوکے اور 4 چھکوں […]
Read More
Post your comments