روس میں بنائی گئی ایک نئی الیکٹرک کار امبر ینتار کو انٹرنیٹ پر طنز و مزاح کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اور اسے دنیا کی بدصورت ترین کار قرار دیا جارہا ہے، کیونکہ اس کا ڈیزائن غیر متاثر کن اور عجیب و غریب سا ہے۔ پروٹو ٹائپ کاریں عموماً آنکھوں کو بھاتے ڈیزائن اور دیکھنے والوں کے تصور پر مبنی ہوتی ہیں۔ یہاں تک کہ اگر گاڑی پروڈکشن لائن پر آکر بھی کافی مختلف ہو یا پھر کبھی بھی اس کی پروڈکشن نہ کی جائے تو بھی پروٹو ٹائپ ایک کار کی مستقبل قریب کے برانڈ کے تصور پر اسے دکھائی جاتی ہے اور یہ انداز کافی پرجوش ہوتا ہے۔ لیکن ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا۔ مثال کے طور پر نئی امبر ینتار ایم ای وی پروٹو ٹائپ کلیننگراڈ میں واقع روسی کار بنانے والے ادارے ایوو ٹوٹور نے ماسکو پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے ڈیزائن کیا ہے۔
گو کہ اسے عوام کے سامنے ایک ہفتے سے بھی کم وقت ہوئے پیش کیا گیا لیکن انٹرنیٹ پر اس کا کافی مذاق اڑایا جارہا ہے، جس میں اس کے بیرونی ڈیزائن کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2025 میں 50 ہزار امبر ینتار بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے اور اس کے تمام اہم آلات و حصے روس میں ہی بنائے جائیں گے۔105 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی یہ گاڑی 25 کلوواٹ کی بیٹری سے چلے گی اور نہایت ہی ارزاں قیمت پر دستیاب ہوگی۔
Post your comments