class="post-template-default single single-post postid-1317 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

جموں کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ہم لا تعلق نہیں رہ سکتے، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ہم لا تعلق نہیں رہ سکتے۔ پاکستان کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں۔نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جموں کشمیر تنازعے کا اہم فریق ہے، بھارت کشمیری عوام کی خواہشات کے برخلاف یک طرفہ طور پر کوئی حتمی حل مسلط نہیں کر سکتا۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترین ترجیحات میں سے ایک ہے، کشمیر کاز کے لیے ہمارا عزم پختہ ہے، پاکستان کے  عوام اور قومی ادارے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے، پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا رہے گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter