class="post-template-default single single-post postid-2513 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اپنے شہریوں کو غیر ملکی حکومتوں کے غیر قانونی اقدامات سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے: جسٹن ٹروڈو

کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ تمام کینیڈین شہریوں کو غیر ملکی حکومتوں کے غیر قانونی اقدامات سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے۔جسٹن ٹروڈو نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کی سرزمین پر ایک کینیڈین شہری کے قتل کے واقعے کو ہم سب کو انتہائی سنجیدگی سے لینا چاہیے اور سنگین الزامات یہ ہیں کہ ہندوستانی حکومت کے ایجنٹس اس قتل کے واقعے میں ملوث تھے۔اُنہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کے ایجنٹس کی اس قتل کے واقعے میں ملوث ہونے کے الزامات کے بارے میں ہم خفیہ طور پر بات نہیں کرسکتے تھے۔کینیڈین وزیرِ اعظم نے کہا کہ تمام شہریون کو غیر ملکی حکومتوں کے غیر قانونی اقدامات سے بچانے کی ہماری ذمہ داری  ہے چونکہ کینیڈا میں مختلف مذاہب اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں اس لیے ہمیں بہت سنجیدگی سے اس ذمہ داری کو پورا کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے ہم قانون کی حکمرانی اور اس بات کو یقینی بنانے کے بارے میں واضح رہے ہیں کہ اس قتل کے واقعے کی مناسب تحقیقات ہمارے ملک میں موجود نظامِ انصاف کے قوانین کے مطابق بہت شفاف انداز میں مکمل کی گئی ہیں۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ قتل کے اس واقعے کی مزید تحقیقات کرکے معاملے کی تہہ تک پہنچنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کوئی بھی کینیڈین شہری دوبارہ کسی بین الاقوامی طاقت کے غیر قانونی اقدام کا شکار نہ ہو بھارتی حکومت کے ساتھ بہتر انداز میں کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter