ہیکرز معلومات چرانے کے لیے 12 نئی چیٹ ایپلی کیشنز کا استعمال کرنے لگے۔ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ بھجوا دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز مجموعی طور پر 132 ایپلی کیشنز کے ذریعے اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہیکرز نے معلومات چرانے کے لیے 12 نئی چیٹ ایپلی کیشنز کا استعمال بھی شروع کیا ہے جن کے ذریعے ہیکرز اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کر رہے ہیں۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے ٹریپ کر کے اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کی جارہی ہے، مراسلے میں ایپلی کیشنز انسٹال کرنے والے افسران کو انٹرنیٹ منقطع کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مراسلے میں معروف اینٹی وائرس انسٹال کر کے اپنے موبائل فون اسکین کرنے کی سفارش کی گئی ہے، مراسلے میں ناقابل اعتبار ایپلی کیشنز سے انسٹالیشن نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور انجان وائی فائی نیٹ ورک بھی استعمال نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
Home / Breaking News, News, Technology / ہیکرز کا معلومات چرانے کیلئے 12 نئی چیٹ ایپلی کیشنز کا استعمال
ہیکرز کا معلومات چرانے کیلئے 12 نئی چیٹ ایپلی کیشنز کا استعمال
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments