class="post-template-default single single-post postid-2377 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کے پی اسمبلی اجلاس بلانے پر گورنر اور صوبائی اسمبلی آمنے سامنے

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس بلانے کے معاملے پر گورنر خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت آمنے سامنے آگئے۔وزیر قانون کے پی آفتاب عالم ایڈووکیٹ  نے گورنر کے صوبائی اسمبلی اجلاس بلانے کو غیر آئینی قرار دے دیا۔آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے کہا کہ گورنر کا صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانا غیر آئینی اور شرمناک ہے، آئین واضح طور پر صدر اور گورنرز کے اختیار کا تعین کرتا ہے، آئین میں واضح ہے گورنر وزیر اعلیٰ اور کابینہ کی ایڈوائس پر عمل کا پابند ہوگا۔وزیر قانون  نے کہا کہ گورنر کا اجلاس بلانے کا اعلامیہ غیر آئینی ہے، 16 اپوزیشن ارکان کے کہنے پر اجلاس طلب نہیں کیا جا سکتا، ایسے اقدامات جمہوری اصولوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter