کینیڈین ریپر اوبرے ڈریک گراہم کے گھر کے باہر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین ریپر ڈریک کے نام سے بھی مشہور ہیں، فائرنگ کا واقعہ رات 2 بجے ٹورنٹو میں ان کے گھر کے باہر پیش آیا۔رپورٹس کے مطابق زخمی سیکیورٹی گارڈ کینیڈین ریپر کے گھر پر ملازم ہے جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے ابتدائی طور پر یہ بتانے سے گریز کیا ہے کہ فائرنگ کے وقت ڈریک گھر پر موجود تھے یا نہیں تاہم پولیس ان کی ٹیم سے رابطے میں ہے جو تحقیقات میں تعاون کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک سے زیادہ ملزمان ملوث ہیں جو کہ گاڑی میں فرار ہوئے، تحقیقات کے لیے سی سی ٹی وی ویڈیوز سے مدد لی جائے گی، فائرنگ کے واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین ریپر اوبرے ڈریک گراہم 5 مرتبہ گریمی ایوارڈ جیت چکے ہیں۔
کینیڈین ریپر ڈریک کے گھر کے باہر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ زخمی



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments