کینیڈین شہر لندن اونٹاریو میں 2021 میں پاکستانی خاندان کو گاڑی تلے کچلنے کے واقعہ کے ملزم نیتھینیل ویلٹمین کو دہشتگردی کا مجرم قرار دے دیا گیا۔ ٹورنٹو سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کینیڈا کی تاریخ میں پہلی بار کسی مقدمہ میں دہشتگردی کے قانون کا اطلاق کیا گیا۔ سپیریئر کورٹ کی جسٹس رینی پومیرنس نے مجرم کا نام لینے سے گریز کیا اور کہا میں نے مجرم کا نام نہ لینے کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مجرم کی سوچ کا بھی ذکر نہیں کروں گی کہ یہ کارروائی دہشتگردی کے زمرے میں آتی ہے۔ یاد رہے کہ 23 سال کے مجرم نےجون 2021 میں سلمان افضال نامی پاکستانی شہری اور انکے خاندان پر گاڑی چڑھا دی تھی۔ واقعہ میں سلمان افضال، انکی اہلیہ مدیحہ، بیٹی یمنیٰ اور والدہ طلعت افضال جاں بحق ہوئے تھے۔مجرم کو فرسٹ ڈگری مرڈر اور کم سن کو قتل کرنے کی کوشش کا مجرم قرار دیا گیا۔ مجرم کو کسی پیرول کے بغیر عمر قید یعنی 25 سال قید کاٹنا پڑے گی۔
Home / Breaking News, Canada, News / کینیڈا: پاکستانی خاندان کو گاڑی تلے کچلنے والا مجرم دہشتگرد قرار، عمر قید کی سزا
کینیڈا: پاکستانی خاندان کو گاڑی تلے کچلنے والا مجرم دہشتگرد قرار، عمر قید کی سزا

Weekly E Paper

Article
نرگسیت . ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsجب سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیے گئے ہوائی سواری جو کہ شاہی سواری تھی اس میں بیٹھ کر سعودی فرمان روا کو گالیاں عنایت کی گئیں اور پھر اس کے بدلے میں چلتے جہاز سے اتارا گیا تو اس وقت بھی وہ شخص ایک ملک کا وزیراعظم بھی تھا اور بقول شخص […]
Read Moresports
حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی
Posted in: News, Sportsحب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی ،انہوں نے 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ 47 اعشاریہ 54 سکینڈز میں طے کیا۔ شامق سعید نے ریلی کے ساتھ فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں عمر کھوڑو اور ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی فاتح رہے، عمر […]
Read Moreفیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments