کینیڈا نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی۔ کینیڈین وزیر خارجہ میلنی جولی نے یہ بات مقامی میڈیا کو بتائی۔ خارجہ امور کے پارلیمانی سیکریٹری راب اولیفنٹ نے پارلیمنٹ میں سوال و جواب کے سیشن میں حکومت کے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ میں جنگ بندی کی حمایت جاری رکھیں گے اور اسرائیل کو ہتھیار فروخت نہیں کریں گے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز کینیڈین پارلیمنٹ میں اکثریت رائے سے منظور ہونے والی قراردار میں کہا گیا تھا کہ کینیڈا اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر فلسطین کی ریاست کے قیام کی سمت کام کرے گا۔کینیڈا کی پارلیمنٹ میں قرارداد کے حق میں 207 جبکہ مخالفت میں 117 ووٹ آئے تھے۔اس حوالے سے کینیڈین وزیر خارجہ میلانیا جولی کا کہنا ہے کہ کینیڈا اسرائیل کو تمام ہتھیاروں کی ترسیل روک دے گا۔واضح رہے کہ کینیڈا نے اسرائیل کو غیر مہلک ہتھیاروں کی ترسیل جنوری سے جزوی طور پر روکی ہوئی تھی۔
کینیڈا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی

Related Articles

Weekly E Paper

Article
ERHAN AFACAN: From Culinary Roots to Revenue-Driven Hospitality Leadership
Posted in: Article, NewsNaeem Ul Hassan Erhan Afacan is one of the few professionals in the ever-evolving hospitality sector who have both creative excellence and business acumen. Erhan’s journey from humble culinary beginnings in Turkey to managing multimillion-dollar operations in Qatar not only exemplifies his culinary prowess but also his strategic mindset for turning culinary artistry into substantial […]
Read Moresports
ایشین والی بال نیشنز کپ: پاکستان نے چائینز تائپے کو شکست دیدی
Posted in: News, Sportsایشین والی بال نیشنز کپ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چائینز تائپے کو 3-2 سے شکست دے دی۔ پاکستان کی 2-0 کی برتری کے بعد چائینز تائپے نے مقابلہ 2-2 سے برابر کیا۔فیصلہ کن سیٹ میں پاکستان نے 8-5 کے خسارے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے 18-16 سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان […]
Read More
Post your comments