کینیڈا کی تیسری بڑی سیاسی جماعت اور برسرِاقتدار لبرل حکومت کی اتحادی نیو ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) کے سربراہ جگمیت سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ننکانہ صاحب اور کرتارپور ہے، میرا دِل چاہتا ہے کہ میں پاکستان جاؤں۔ٹورنٹو میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے این ڈی پی کے سربراہ جگمیت سنگھ نے کہا کہ مجھے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر فخر ہے۔ پاکستانی کمیونٹی یہاں بڑی ترقی کر رہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستانی مختلف زبانیں بولتے ہیں، بلوچستان سے لے کر سندھ اور پنجاب اور مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں سے ملتا ہوں۔ پنجاب سے میرے کئی دوست بھی ہیں۔ مجھے سب پر فخر ہے۔جگمیت سنگھ نے کینیڈین پارلیمنٹ میں اپنی جماعت این ڈی پی کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد سے متعلق سوال پر کہا کہ اس قرارداد سے پہلے یہ محسوس کیا جاتا تھا کہ فلسطین کے حوالے سے کینیڈا کی پالیسی انصاف پر مبنی نہیں ہے۔انکا کہنا تھا کہ کینیڈا نے فلسطین کی مشکلات کو سمجھا ہی نہیں تھا، دُکھ ہوتا ہے کہ بچے موت کا شکار ہو رہے ہیں اور لوگ مر رہے ہیں۔ ہماری پارٹی نے قرارداد کے ذریعے پریشر ڈالا جس نے کینیڈا کی پالیسی بدل دی۔انہوں نے کہا کہ میں تمام کمیونیٹیز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے پریشر کی وجہ سے ہم فلسطین کے حوالے سے کینیڈا کی پالیسی انصاف کی طرف لے کر آئے ہیں۔
Home / Breaking News, Canada, News / کینیڈا: نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ جگمیت سنگھ دورہ پاکستان کے خواہشمند
کینیڈا: نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ جگمیت سنگھ دورہ پاکستان کے خواہشمند

Related Articles



Weekly E Paper

Article
Dr. Asma Al Aufi, PhD: A Model for Future Female Entrepreneurs
Posted in: Article, News(By Naeem Ul Hassan) Despite obstacles, numerous female entrepreneurs have achieved tremendous career success and are considered role models for young female entrepreneurs. Dr. Asma Al Aufi, a multi-award-winning Omani logistics industry entrepreneur, is one of these exemplars. Dr. Asma was just named one of the Global 200 Women Power Leaders for 2025. Given that […]
Read Moresports
دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں کوئنٹن ڈی کوک کی سنچری کی بدولت پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔ فیصل آباد کے اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 270 رنز […]
Read More


















Post your comments