کینیڈا کے شہر ٹورانٹو کی پولیس نے بینک فراڈ کیس میں پاکستانیوں سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ پولیس کے مطابق بینکوں میں جعلی دستاویزات پر سیکٹروں اکاؤنٹس کھولنے اور 40 لاکھ ڈالر مالیت کے پیشگی قرضوں کی رقوم ہتھیانے کے جرائم میں 12 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جن میں بیشتر کا تعلق پاکستانی کمیونٹی سے ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کئی سالوں سے ان کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان پر مجموعی 102 جرائم عائد کیے گئے ہیں۔ ملزمان نے اس دوران 680 جعلی دستاویزات تیار کیں۔ملزمان سے سیکڑوں جعلی ڈیبیٹ اور کریڈٹ کارڈز سمیت 3 لاکھ کینیڈین ڈالر اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان میں حمزہ بیگ، حسنین اکرم، ظل علی چوہدری، راشد اقبال، رانا فیصل مسعود خان، انمول کھرانہ، فہد بن موفیظ، عثمان سیف، علی ثنا، میاں محمد سعود، سبط حسین سید اور معید تنویر شامل ہیں۔
کینیڈا: بینک فراڈ کیس، پاکستانیوں سمیت 12 افراد پر مقدمات درج
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments