کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کے سربراہ اور فیڈرل پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر پیئر پولیور نے مسی ساگا سینٹر کے حلقے سے پاکستانی نژاد امیدوار محمد اسحٰق کی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر نے حلقے کے کچھ حصّوں میں گھر گھر جا کر اپنی پارٹی کے امیدوار محمد اسحٰق کے پمفلٹ تقسیم کیے اور ووٹروں سے ملاقات کی۔کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ پیئر پولیور نے اس موقع پر اپنے حامیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹن ٹروڈو کے آٹھ سالہ دورِ حکومت نے ملک کو اقتصادی طور پر تباہ کر دیا ہے، جرائم اس حد تک بڑھ گئے ہیں کہ رات کو گھر کے باہر گاڑی کھڑی کریں تو صبح تک غائب ہو جاتی ہے۔پیئر پولیور نے کہا کہ ہم حکومت میں آ کر غیرضروری ٹیکس ختم کریں گے اور جرائم کے خاتمہ کے لیے سخت قوانین نافذ کریں گے۔ کنزرویٹو پارٹی کے پاکستانی نژاد امیدوار محمد اسحٰق نے کہا کہ میں مسی ساگا سینٹر کی نشست پر کامیابی حاصل کر کے پارلیمنٹ میں کمیونٹی کی آواز بنوں گا۔
Home / Breaking News, Canada, News / کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کے پاکستانی نژاد امیدوار محمد اسحٰق کی انتخابی مہم کا آغاز
کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کے پاکستانی نژاد امیدوار محمد اسحٰق کی انتخابی مہم کا آغاز



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments